تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:46

نیلسن منڈیلا کے انتقال پر عالمی رہنماوٴں کا اظہار افسوس

جیو نیوز - جوہانسبرگ …جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے انتقال پر عالمی رہنماوٴں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نیلسن منڈیلا کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ منڈیلا انصاف کے علم بردار تھے۔امریکی صدربارک اوباما نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے اپنی قربانیوں اور جدوجہد سے جنوبی افریقا کو بدل دیا۔ وہ بااثر ، باہمت اور عظیم رہنما تھے۔نیلسن منڈیلا کے انتقال پر برطانیہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاوٴننگ اسٹریٹ پر قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا ، وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ نیلسن منڈیلا اپنی زندگی میں ہی لیجنڈ تھے۔ ان کی موت سے ایک عظیم شمع بجھ گئی۔برطانیہ کے شہزادے ولیم کو نیلسن منڈیلا کی موت کی اطلاع اْس وقت ملی جب وہ نیلسن منڈیلا کی زندگی پر مبنی فلم دیکھ کر واپس آرہے تھے۔فرانس کے صدر فرانسواں اولاند کا کہنا ہے کہ نیلسن منڈیلا نے تاریخ رقم کی۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے نیلسن منڈیلا کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا نے ایک اہم رہنما اور بہترین انسان کو کھو دیا ہے۔آسڑیلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے نیلسن منڈیلا کو عظیم انسان ، سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے معاف کرنے والا اور برازیل کی صدر دلما روسیف نے انہیں بیسویں صدی کی سب سے بڑی شخصیت قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.