تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:46

یمن :وزارت دفاع پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی

جیو نیوز - صنعا…یمن میں وزارت دفاع پر حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی ۔یمنی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کار سوار خود کش حملہ آور نے وزارت دفاع کے گیٹ سے بارود بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔ دھماکے کے بعد دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ واضح رہے یمن میں امن و امان کی صوارتحا ل روز بروز مخدوش ہو رہی ہے۔ چند روز قبل صنعا میں روس سے آئے ہوئے فوجی مشیر کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا ، جبکہ اس سے پہلے تیل سے متعلقہ یمنی تنصیبات اور فوجی چوکیوں پر بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.