تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:27

نیلسن منڈیلا کے انتقال پر چینی اور جاپانی رہنما ؤں کا اظہار افسوس

جیو نیوز - کراچی…جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے انتقال پر جاپان اور چین کے رہنما نے بھی گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔ بیجنگ میں نیلسن منڈیلا کی فیملی کے نام چینی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیتی پیغام میں صدر جن پنگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا اور چینی عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے کا کہنا تھا کہ منڈیلا ایک عظیم رہنما تھے، جنہوں نے دنیا بھر میں سیاہ فام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.