7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:34
نیلسن منڈیلا کی رہائش گاہ کے باہر لوگوں کی آمد جاری،عقیدت کا اظہار
جیو نیوز - جوہانسبرگ …جو ہانسبرگ میں سابق صدر نیلسن منڈیلا کی رہائش گاہ کے باہر لوگوں کی آمد جاری ہے اور وہ اپنے عظیم لیڈر سے عقیدت کااظہار کررہے ہیں۔ نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑنے والے نیلسن منڈیلا گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ان کی رہائش گاہ کے باہر لوگوں کا ہجوم ہے اور لوگ روایتی انداز میں ناچتے گاتے، پھول رکھ کر، تعزیتی پیغام لکھ کراور شمعیں روشن کر کے اپنے قائد سے محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔نیلسن منڈیلا کی آ خری رسومات 15 دسمبر کوادا کی جائیں گی۔