تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:19

حماس نے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کر لئے

جیو نیوز - غزہ…فلسطینی تحریک حماس نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر لیے ہیں۔غزہ کی حکمراں فلسطینی جماعت حماس کے سینئر راہنما محمودالزہار نے پریس کانفرنس میں کہا ''ایران کے ساتھ تعلقات شام کی صورت حال کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔حماس شام سے باہر نکل آئی تھی تاکہ اس کے بارے میں یہ نہ کہا جاسکے کہ وہ کسی پارٹی کی حمایت کر رہی ہے''۔یاد رہے کہ حماس سے سربراہ خالد مشعل کی دمشق سے قطر منتقلی کے بعد یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھیں کہ حماس شامی باغیوں کی حمایت کررہی ہے ، جس کے بعد ایران نے مبینہ طور پر حماس کی مالی امداد معطل کردی تھی۔لیکن محمود الزہار نے تردید کی کہ حماس اور ایران کے تعلقات مکمل طور پر منقطع ہوگئے تھے۔انھوں نے بتایا کہ ''ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات منقطع نہیں ہوئے تھے اور ہم کسی اور عرب ملک سے بھی اپنے تعلقات نہیں توڑنا نہیں چاہتے۔ان ممالک سے بھی نہیں جو ہمارے خلاف لڑرہے ہیں''۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.