تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:31

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کاایک کولنگ پمپ بند ہوگیا

جیو نیوز - نیویارک…امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کاایک کولنگ پمپ خراب ہونے پر بندہوگیاہے، ناساکے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ایک کولنگ پمپ میں خرابی پیداہوگئی جسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اس کے نتیجے میں وہاں موجود 6 خلابازوں کو فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ترجمان کے مطابق اس سے پہلے بند ہونے والے کولنگ پمپ کو ٹھیک کردیاگیا جو صحیح طورپرکام کررہاہے تاہم خلابازوں نے بجلی کے لوڈکوکم کرنے کیلئے کچھ چھوٹی نوعیت کے آپریٹنگ سسٹم بند کردیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.