تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:6

افغانستان : ایساف ہیڈکوارٹر کے باہر زرو دار دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا

جیو نیوز - کابل…افغان دارالحکومت کابل زور دار دھماکے سے گونج اٹھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ایساف فورس کے ہیڈکوارٹر کے باہر ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کے بعد خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ ایساف نے سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.