تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:55

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر رپورٹ بان کی مون کے حوالے

جیو نیوز - اقوام متحدہ…شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے حوالے کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سات میں سے پانچ حملوں میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے۔ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سات میں سے پانچ حملوں میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے۔ شام میں ڈھائی سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.