14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:9
چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 21 کان کن ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں گزشتہ روز ہونے والے کوئلے کی کان میں پھنسے والے 21کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز چین کے مغربی علاقے میں کوئلے کی کان میں گیس بم دھماکا ہوا جس کے باعث کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 21مزدور پھنس گئے جب کہ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 12مزدوروں کونکال لیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کا سسلہ آج بھی جاری رہا اور 21افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔