14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 18:22
تالاب میں بنے گولڈن ٹیمپل میں کیا کچھ خاص ہے؟
جیو نیوز - امرتسر…گولڈن ٹیمپل کانام توسب ہی نے سن رکھا ہے لیکن یہ کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ اس کی بنیاد ایک صوفی بزرگ نے رکھی تھی۔ بھلا اس کے چار دروازے کیوں رکھے گئے؟؟ ۔ امرتسر گولڈن ٹیمپل کے نام سے مشہور سری ہرمندرصاحب کی بنیاد سکھ رہنما گورو ارجن صاحب کی خواہش پر لاہور سے تعلق رکھنے والے صوفی بزرگ حضرت میاں میر جی نے سولہویں صدی میں رکھی۔ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ سکھ عبادت کیلئے، تو دنیا بھر کے سیاح اس گوردوارے کا خوبصورت طرز تعمیر دیکھنے آتے ہیں۔ گولڈن ٹیمپل کے چار دروازے یہ ظاہرکرتے ہیں کہ سکھ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کا احترام کرتا ہے اور یہ کہ تمام انسان برابرہیں۔ ٹیمپل کا لنگر بھی ہر کسی کیلئے، ہر وقت جاری رہتا ہے۔ گولڈن ٹیمپل پانی کے تالاب میں تعمیر کیا گیا ہے۔ جب خوبصورت فن تعمیر کا عکس پانی کی لہروں پرتیرتا دکھائی دیتاہے تو حسین نظارہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول جاتی ہیں۔ سکھ مذہب میں گولڈن ٹیمپل کو مذہبی رواداری، محبت، بھائی چارے اور امن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔