14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 19:42
سعودی عرب :صوبہ تبوک میں برف باری، درجہٴ حرارت صفر ہوگیا
جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب کے شمال مغربی صوبہ تبوک میں برف باری کے باعث درجہٴ حرارت صفر ہوگیا جبکہ محکمہ شہری دفاع نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عرب ٹی و ی کے مطابق مشرق وسطیٰ کے مغربی ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سردی کی تازہ لہر میں شدت آگئی ہے اور مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کے ساتھ شمالی علاقوں پر برف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں درجہٴ حرارت منفی 6ڈگری تک گرگیا ہے۔ موسم کی خراب صورت حال کے باعث محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو ہدایات دی ہے کہ وہ بندرگاہوں، پانی کے ڈیموں، برفانی راستوں اور بجلی کے گریڈ اسٹیشنوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔