16 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:42
یمن کی پارلیمنٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف قانون منظور کرلیا
جیو نیوز - صنعا…یمن کی پارلیمنٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف قانون منظور کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں کسی بھی جارحیت سے تمام شہریوں کی حفاظت اور فضائی حدود کی خود مختاری کو تحفظ دینے کے لیے یمن کی پارلیمنٹ نے ڈرون حملوں پر پابندی عائد کرنے کے قانون کو ووٹنگ کے بعد منظور کرلیا ہے۔ جمعرات کو یمن میں بارات پر ڈرون حملے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم اس ڈرون حملے کے حوالے سے یمنی صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حملے میں القاعدہ کے ایک رہنما کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔