28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:19
اقوام متحدہ کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ،221 ملازمین نکالے جائیں گے
جیو نیوز - نیویارک…اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی ادارے کے بجٹ اور عملے میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔جنرل اسمبلی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں عملے کے221 ارکان کو فارغ کرنے اور 10 ہزار سے زائد ملازمین کی تخواہیں ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جنرل اسمبلی کے رکن ممالک نے مالی سال 15-2014ء کا عمومی بجٹ بھی 5 کروڑ ڈالر کمی کے ساتھ ساڑے 5 ارب ڈالر تک لانے کی منظوری دے دی۔ اقوام متحدہ کو امریکا اور دیگر بڑے صنعتی ممالک کی جانب سے عملے اور بجٹ میں کمی کے لیے دباوٴ کا سامنا تھا۔