تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جنوری 2014
وقت اشاعت: 15:37

بھارت :شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں اور دھند، لوگ ٹھٹھرنے پر مجبور

جیو نیوز - ممبئی…بھارت کے شمالی علاقوں میں سرد ہواوٴں، دھند اور درجہٴ حرارت کی کمی نے لوگوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کر دیا ہے، جبکہ کان پور میں ہونے والی بارش نے موسم مزید حسین بنا دیا۔ بھارت میں شدید ٹھنڈ کے باعث لوگ سر شام ہی گھروں میں بند ہو کر رہ گئے، جبکہ کان پور میں کل رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش اور راجستھان میں کئی دنوں سے جاری سرد موسم نے نظام زندگی مفلوج کیا ہوا ہے۔ بلند مقامات پر درجہٴ حرارت نقطہٴ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔ بھارت کے شمالی علاقوں میں دو دن مطلع صاف رہنے کے بعد پھر سے برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.