تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2014
وقت اشاعت: 0:7

لبنان: بیروت میں کار بم دھماکا، 5افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

جیو نیوز - بیروت…لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار کے مطابق اس دھماکے نے ایک عمارت کے بیرونی حصے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ وڈیو فوٹیج میں جلی اور تباہ ہونے والی گاڑیاں ایک عمارت کے سامنے دیکھی جا سکتی ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.