6 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:30
چین کی ایک مسجد میں بھگدڑ سے 14افراد جاں بحق
جیو نیوز - بیجنگ…شمال مشرقی چین کی ایک مسجد میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ اتوارکی دوپہر ایک بجے چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا میں ایک مسجد میں کھانے کی تقسیم کے دوران پیش آیا، واقعے میں 14 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چارافرادکی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔