11 جنوری 2014
وقت اشاعت: 16:0
موجودہ باڈی کے تحت شفاف انتخابات ممکن نہیں،تحریک انصاف فرانس
جیو نیوز - پیرس…رضاچوہدری…تحریک انصاف فرانس کے رہنماوٴں کو آرڈینٹر ابوبکر ،سید تحسین انور شاہ،منور جٹ ،ملک عطا محمد ،اشفاق چودھری،سہیل بھدر،خالد پرویز چودھری،یاسر خان،احمد علی شاہ،وحید ڈار،افضال رانجھا،یاسر قدیر،اظہر سندیلا،رانا عمران عارف ،فرخ گوندل، کاشف خلیل و دیگر کارکنوں نے اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف فرانس میں ہونے والے انتخابات کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن جمہوریت کی سب سے پہلی سیڑھی ہے لیکن موجودہ حالات میں جبکہ آفس آف انٹرنیشنل افئیرز اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور اس کے کچھ ممبران نے فرانس میں موجود کچھ کرپٹ عناصر کے ساتھ مل کر جس طرح سینئر ممبران کو نشانہ بنایا ہے ان کی موجودگی میں صاف و شفاف انتخابات ہونا ناممکن ہیں،چناچہ جب تک آفس آف انٹرنیشنل افئیرز کے موجودہ ممبران ہیں فرانس میں انتخابات نہیں ہو سکتے ، انہوں نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے مطالبہ کیا کہ فرانس میں پارٹی الیکشن کے لئے غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے اور آفس آف انٹرنیشنل افئیرز کے معاملات کو درست انداز میں چلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔