تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2014
وقت اشاعت: 23:27

امریکا: اوکلا ہاما اور ٹیکساس میں شدید برف باری، درجنوں حادثات

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ریاست اوکلا ہاما اور شمالی ٹیکساس میں برف باری نے ڈیرہ جما لیا ہے۔برف باری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اوکلا ہاما میں شدید برفباری سے سڑکوں نے چادر اوڑھ لی ہے۔ شدید برف باری سے متعدد ٹریفک حادثات کی اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید چھ انچ تک برف باری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔شمالی ٹیکساس میں بھی شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔شمالی ٹیکساس میں بھی چار انچ تک برف باری ہونے کا مکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.