6 فروری 2014
وقت اشاعت: 12:17
سیسی کے صدارتی انتخابات لڑنے کی خبر،مصری فوج نے تردید کر دی
جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے مسلح افواج نے تردید کی ہے کہ وزیر دفاع عبدالفتاح السیسی مصر کے صدارتی انتخابات لڑنے کا کوئی حتمی فیصلہ کرلیاہے۔عربی ٹی وی کے مطابق مصری مسلح افواج کے ترجمان کرنل احمد علی نے اپنے فیس بک پیج میں لکھاہے کہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کا صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے جو خبریں زیر گردش فی الحقیقت وہ خلیجی اخبار کی اپنی پیشنگوئی اور ذاتی تخمینہ ہے اور وہ وزیر دفاع سے منسوب کیا گیا ہے، اگر عبدالفتاح السیسی نے صدارتی انتخابات لڑنے کا کوئی حتمی فیصلہ کیا تو وہ مصری عوام کے سامنے بلا جھجک اظہارکرینگے۔