تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:0

برطا نیہ: مساجد کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دئیے گئے

جیو نیوز - لندن .........برطانوی شہریوں میں اسلام اورمسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں 90 سے زیادہ مساجد کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دئیے گئے ۔

برطانوی نشریاتی ادرے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی مسلم کونسل کو امید ہے کہ جب دروازے کھلیں گے تو کشیدہ دور میں عقیدوں کی حامل برادریوں میں اتحاد نظر آئے گا۔کونسل کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے اس بار تین گنا مساجد میں میری مسجد میں تشریف لائیں پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام لندن میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ سال سینکڑوں حملے ہوئے تھے۔ ایک روزہ پروگرام اسلام مخالف تنظیم پیجیڈا کے حامیوں کی جانب سے برمنگھم میں سنیچر کو منعقدہ خاموش ریلی کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں تقریباً 1750 مساجد ہیں،جبکہ تقریباً 30 لاکھ مسلمان وہاں آباد ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.