تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:16

پاکستانی سفیر نے جرمن صدرکواسناد سفارت پیش کیں

جیو نیوز - برلن......عرفان آفتاب...... برلن میں پاکستان کے نئے سفیر جوہر سلیم نے جرمن صدر یوئاخم گائوک کو اپنی سفارتی اسنات پیش کرکے جرمنی میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

سفارتی اسناد پیش کرنے کی پر وقار تقریب جرمن صدارتی محل ' میں منعقد کی گئی۔ سفیر پاکستان نے جرمن صدر سے مختصر ملاقات میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور صدرِ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے سلامتی کے پیغام پہنچائے۔ انہوں نے پاک جرمن باہمی تعلقات کی اہمیت پر تبادلِ خیال کیا۔

جرمن صدر یوئاخم گائوک نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط تعلقات کی یقین دہانی کراتے ہو ئے سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ صدارتی محل 'بیل ویو میں جوہر سلیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پرچم کشائی بھی کی گئی۔ سفارتی اسناد کی تقریب میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم کے ساتھ ان کی اہلیا بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر وزیر رخسانہ افضال، کائونسلر سجاد حیدر خان اور دفاعی اتاشی بریگیڈئر عدنان آصف، کیپٹن محسن محمود، کیپٹن خالد ثمر خان بھی سفیر کے ہمراہ تھے ۔جرمنی پاکستان کا یورو زون میں سب سے اہم تجارتی پارٹنر ہے اور مستحکم پاک جرمن تعلقات پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہمت کے حامل ہیں-

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.