تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:8

اسپین میں داعش سے تعلق کے شبے میں7 افراد گرفتار

جیو نیوز - میڈریڈ......اسپین میں داعش سے تعلق کے شبے میں7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان پر شام اور عراق میں داعش کی مدد کا نظام چلانے کا الزام ہے۔

ملزمان کو اسپین کے شمالی افریقی علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ہسپانوی پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد داعش کو پیسہ، اسلحہ اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد پہنچاتے تھے۔

5 ملزمان شام جبکہ 2 کا تعلق مراکش سے بتایا جاتا ہے، یہ افراد اسپین سے پہلے دیگر یورپی ممالک میں بھی قیام کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.