28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:54
ایران دو مواصلاتی سیارے خریدے گا
جیو نیوز - تہران...... ایران کے وزیر برائے انفارمیشن ،کمیونیکیشن ٹیکنالوجی محمود واعظ نے کہا ہے کہ ایران ملک میں ٹیلی مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دو مصنوعی سیارے خریدے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ایران نے دو ٹیلی کمیونیکیشن سیاروں کی خریداری کی خاطر فرانس، جاپان، روس اور جنوبی کوریاسمیت کئی غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں ۔