تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:10

روس کی شمالی کوریا کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی تردید

جیو نیوز - ماسکو...... روسی نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین نے شمالی کوریا کو میزائل ٹیکنالوجی کی فراہمی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ روس جوہری ٹیکنالوجی اور میزائل ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ کے قانون پر کاربند ہے۔ روس کے سرکاری خلائی ادارے روس کوسموس کے ترجمان ایگور بورینکوو نے بھی اس امر کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے مصنوعی سیارہ خلاء میں روانہ کئے جانے کے بارے میں اعلان کے بعد جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے یونہاپ نے قومی انٹیلی جنس کے حوالے سے خبر دی تھی کہ اس امر کا امکان ہے کہ کیریر راکٹ کے کچھ پرزے شمالی کوریا کو روس سے ملے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.