تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:50

شامی صدرکے اقدامات ،ترکی کو خطرات لاحق ہوگئے،ترک صدر

جیو نیوز - انقرہ........ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ شام کے شہر حلب کے چند حصوں میں اسد حکومت نے جنوبی اور شمالی کوریڈور کو کاٹ دیا ہے، جسکی وجہ سے ترکی اس وقت انتہائی خطرے میں ہے ۔

تاہم ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترک فوج اپنی قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے ۔

ترک میڈیا کے مطابق لاطینی امریکا کے دورے سے وطن لوٹنے پر صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں کہاکہ حلب کے چند حصوں میں اسد حکومت نے جنوبی اور شمالی کوریڈور کو کاٹ دیا ہے۔ ترکی اس وقت انتہائی خطرے میں ہے۔ ایردوآن نے کہا کہ ترک فوج اپنی قومی سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.