تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:6

امریکی قیادت میں شام فوج بھیجنے کو تیار ہیں، عرب امارات

جیو نیوز - ابوظہبی........متحدہ عرب امارات نے شام میں جہادیوں کے خلاف جاری عسکری کارروائی میں زمینی دستے روانہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ وہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسر پیکار فوجی اتحاد کی حمایت اور تربیت کے لیے زمینی دستے بھیجنے کے لیے تیار ہے تاہم اس قسم کی پیش قدمی کی قیادت امریکا کرے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور گرگاش کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شام میں متحرک شدت پسند اسلامی تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کے لیے زمینی افواج بھیجنے پر رضامند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.