28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:22
امریکہ میں نائٹ کلب میں فائرنگ،2 افراد ہلاک،10زخمی
جیو نیوز - واشنگٹن .........امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میںفائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ، جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک زخمی ہوگئے ۔اورلینڈو سینٹی نیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائرنگ گلٹس الٹرا لاج میں ہوئی اور اس وقت وہاں 300 افراد موجود تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،انھوں نے مزید بتایا کہ اس ہفتے فلوریڈا کے نائٹ کلبوں میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔