تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:10

مشکل دنوں کٹھن راتوں ، گھنٹوں کو پیچھے چھوڑ آئے ہیں،ایرانی صدر

جیو نیوز - تہران......ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر دفاع حسین دہقان اور نائب صدر علی اکبر صالحی کودنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کروانے کے اعتراف میں ایران کے صدر کی جانب سے ایوارڈ دیے گئے ۔

ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کومیڈل آف میرٹ جبکہ نائب صدر جو کہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ بھی ہیں اور وزیر دفاع کومیڈل آف کرّج سے نوازا گیا ہے۔اعلیٰ ایرانی حکام کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر روحانی نے کہاکہ ہم مشکل دنوں کٹھن راتوں اور گھنٹوں کو پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔ ہم نے صحیح راستہ اپنایا اسی لیے خدا نے ہمیں تنہا نہیں چھوڑا۔

حسن روحانی نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب میں حسن روحانی نے کہاکہ روحانی پیشوا کے بغیر، ملکی اتحاد ممکن نہیں، ان کے بغیر ہماری جوہری کامیابیاں ممکن نہ ہوتیں اور ممکن ہے کہ ہم اس معاہدے تک بھی نہ پہنچ پاتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.