تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:26

غیرملکی فوجیں شام میں مداخلت سے گریز کریں،پوپ فرانسس

جیو نیوز - روم...... مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برداری کے نام اپنی ایک اپیل میں شامی خانہ جنگی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی فوجیں شام میں مداخلت سے گریز کریں ،جنگ سے تباہ حال شامی بحران کا سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے۔
پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ شام میں امن مذاکرات کی بحالی کو ممکن بنانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔ انہوںنے کہاکہ جنگ سے تباہ حال ہمارے اس عزیز ملک کو ایک مصالحتی اور پر امن مستقبل کی ضمانت دینے کے لیے شامی بحران کا سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے۔

پوپ نے ان نہتے شامی مہاجرین کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا جو جنگ سے فرار ہو کر اپنا ملک چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہیں۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا، مجھے امید ہے کہ شامی مہاجرین کے انسانی وقار اور ان کی بقا کی خاطر ان کی ممکنہ امداد کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.