تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:14

امریکی ، آتشیں ہتھیاروں کے غیر قانونی استعمال میں یورپ سے آگے

جیو نیوز - واشنگٹن ......... دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں امریکہ میں آتشیں اسلحہ کے ذریعے قتل ہونے والوں کی تعداد پچیس گنا زیادہ ہے۔

نیویڈا رینو یونیورسٹی اور ہاورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی مشترکہ تحقیقات کے مطابق امریکہ میں آتشیں ہتھیاروں سے ہلاکتوں کا امکان دنیا کے دوسرے بالا آمدنی والے ملکوں کے مقابلے میں بائیس گنا زیادہ ہے۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے پندرہ سے بیس سال کے دوران آتشیں اسلحے سے ہونے والی ہلاکتیں امریکہ میں موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایرن گرنش ٹیان نے بتایا ہے کہ امریکہ میں قتل کے دو تہائی واقعات میں آتشیں اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں آتشیں اسلحہ سے خود کشی کے واقعات بھی دیگر ملکوں کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ ہیں۔امریکہ کے میڈیکل جنرل میں چھپنے والی یہ تحقیقی رپورٹ عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.