تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:15

بھارت نیپال کے درمیان سرحد دوبارہ کھول دی گئی

جیو نیوز - کھٹمنڈو..... بھارت اور نیپال کے درمیان کئی ہفتوں سے بند سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی ۔ نیپال کے میدانی علاقوں میں نئے قوانین کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران یہ سرحدی گزرگاہ 133 دن تک بند رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سرحدی راستے کے کھل جانےکے بعد سینکڑوں ٹرک بھارت سے نیپال میں داخل ہوئے۔ اسی دوان نیپال سے بھی 70 ٹینکر بھارت میں داخل ہوئے تاکہ وہ پٹرول واپس نیپال لا سکیں جہاں مٹی کے تیل، پٹرول، اور ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ بیرگنج کا راستہ اس وقت کھلا جب مقامی لوگوں نے مظاہرین کے کیمپوں کو اکھاڑ پھینکا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.