تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:43

جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائل کی رینج 12ہزار کلومیٹر کردی

جیو نیوز - سیول ... جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی بیلسٹک میزائل رینج دس ہزار کلو میٹر سے بڑھا کر بارہ ہزار کلو میٹر تک کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا تین مراحل کے رونہا تھری راکٹ سمیت طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی رینج دگنی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ کا تیار کردہ راکٹ بارہ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.