20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:14
بھارت: اقلیتوں کیخلاف تشدد روکنے میں ناکام ،ایمنسٹی
جیو نیوز - لندن.........انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکام کو مخالفین کے بارے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضا کو بڑھاوا دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت فرقہ ورانہ تشدد کے ایسے سینکڑوں واقعات روکنے میں ناکام رہی جس میں اکثریتی ہندو آبادی کی طرف سے مسلمانوں یا دیگر اقلیتوںکو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اپنی سالانہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارتی حکومت فرقہ ورانہ تشدد کے ایسے سینکڑوں واقعات روکنے میں ناکام رہی جس میں اکثریتی ہندو آبادی کی طرف سے مسلمانوں یا دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ حکمران جماعت کے ارکان پارلیمان نے اپنی اشتعال انگیز تقاریر اور تشدد کا جواز دے کر مذہبی تناؤ کو فروغ دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کی جانے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے سول سوسائٹی کے ایسے گروپوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو حکومتی اقدامات پر سوال اٹھاتے ہیں۔