تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:18

شام: جنگی بندی سے امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی ،اوبامہ

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی سے امن کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، مجوزہ جنگ بندی کے نتیجے میں ملک کی پانچ سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ لانے کے سلسلے میں امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی ،اِس بارے میں ہم توقعات بڑھانے میں بہت ہی محتاط ہیں،زمینی صورت حال مشکل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد کہی ۔ صدر اوبامہ نے مزید کہا کہ’اگر آئندہ چند ہفتوں کے دوران شام میں جاری تشدد کی کارروائی میں کچھ کمی آتی ہے، تو اِس سے ہمیں یہ بنیاد فراہم ہوگی کہ طویل مدت کے لیے جنگ بندی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اْنھوں نے کہا کہ شام پر کنٹرول کے حصول کی لڑائی میں ملوث فریق شاید بالآخر اس قابل ہوں کہ وہ ’’سیاسی عبوری دور کی جانب پیش رفت کریں جس سے آخر کار شام کی خانہ جنگی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے‘‘۔اوباما نے اس ہفتے کے اوائل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک سمجھوتا طے کیا جس کے رو سے ہفتے کے دِن سے لڑائی ختم ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.