22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:29
امریکا کو اسرائیل کی حمایت جاری رکھنی چاہیے،سینٹرجان مکین
جیو نیوز - واشنگٹن..........ری پبلکن سینیٹر اور 2008کے ری پبلیکن صدارتی امیدوار جان مکین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری کا عمل بہتر بنائے اور اسلحے کے سودوں پر تیز رفتاری سے فیصلہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ا مریکا کو اسرائیل کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔
انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسی طرح سست روی برقرار رہی تو امریکا اربوں ڈالرز کے یقینی سودوں سے محروم ہوتا چلا جائے گا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ (محکمہ خارجہ) امریکا کے اتحادیوں اور شراکت داروں کی جانب سے اسلحے کی خریداری کی درخواستوں پر فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے میں بہت سست روی کا شکار ہیں۔
جان مکین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عمل کو بہتر اورمربوط بنانے کی ضرورت ہے ،موجودہ نظام کام نہیں کررہا ہے،اس کے لیے شاید قانون سازی کرنا پڑے گی۔انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور قطر نے حال ہی میں روس سے اربوں ڈالرز مالیت کے فوجی آلات خرید کیے ہیں جبکہ وہ امریکا کی جانب سے اسلحے کی فروخت کو حتمی شکل دینے کے منتظر ہی رہے ہیں۔
جان مکین اور دوسرے ارکان کانگریس نے خاص طور پر بوئنگ کمپنی کی جانب سے قطر کو ایف 15 اور کویت کو ایف/اے 18ای/ایف کے سودے میں تاخیر پر خاص طور پر مایوسی کا اظہار کیا ۔