تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:12

شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع

جیو نیوز - دمشق.........شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے ۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی ۔ امریکا اور روس نے شام میں جنگ بندی معاہدے کا مسودہ مشترکہ طور پر سلامتی کونسل میں پیش کیا جسے سلامتی کونسل نے منظور کرلیا ۔

سلامتی کونسل نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کریں ۔ قراراداد میں شامی حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تحت دوبارہ مذاکرات میں حصہ لیں ۔ یہ امن مذاکرات سات مارچ کو ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.