25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:41
عراق : اتحادیوںکے 22فضائی حملے،جنگجوؤں کے متعدد مورچے تباہ
جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی اتحادی فورسز نے انتہا پسند گروہ داعش اور دیگر جہادی تنظیموں کے خلاف مزید بائیس فضائی حملے کیے ، جن میں جنگجوؤں کے متعدد مورچوں اور عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے بتایاکہ گزشتہ روزعراق میں جہادیوں کے چودہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی۔محکمہ خارجہ کے مطابق گزشتہ روز ہی اس فوجی اتحاد نے شام میں بھی داعش کے آٹھ اہداف کو نشانہ بنایا۔
بتایا جاتا ہے کہ عراق میں سات حملے موصل کے شمال میں کیے گئے، جن میں جنگجوؤں کے متعدد مورچوں اور عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا۔