26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:10
عراق میں2 خود کش بم دھماکوں میں 48افراد ہلاک
جیو نیوز - بغداد....... عراق میں2 خود کش بم دھماکوں میں 48افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عراقی پولیس کے مطابق مشرقی صوبے دیالہ کے شہر مقدادیہ میں خود کش حملہ آور نے جنازے میں شریک لوگوں کو نشانہ بنایا۔
دھماکے میں مقامی ملیشیا کے 6کمانڈروں سمیت 40افراد ہلاک اور 58زخمی ہوگئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
دوسری جانب مغربیٍ بغداد کےٍ مضافاتی علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 8اہلکار ہوگئے۔ بغداد میں گزشتہ روز بھی 2دھماکوں میں 78افراد مارے گئے تھے۔