تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:13

شام میں جنگ بندی کے باجودسرکاری فورسزکے حملے جاری

جیو نیوز - دمشق.........شامی باغیوں نے کہاہے کہ ملک میں جنگی کارروائیاں روکنے کے سمجھوتے کے باوجود ان پر ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں اسدی فوج کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے ایک نمائندے نے 9 مارچ کو اقوام متحدہ کے تحت امن مذاکرات کے آغاز کے بارے میں شک کا اظہار کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شامی حزب اختلاف کے سرکردہ عہدے دار جارج صبرہ نے کہا کہ بات چیت کی بحالی کے لیے تاریخ مفروضے پر مبنی ہے کیونکہ جب تک جنگ بندی سمجھوتے کی تمام شرائط کو پورا نہیں کیا جاتا ،حکومت کی جیلوں میں قید افراد کو رہا نہیں کیا جاتا ہے تو ان مذاکرات کی بحالی بھی ناممکن ہے۔

جارج صبرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ بندی کا فائدہ ہی کیا جب اس کی نگرانی کرنیوالے ممالک امریکا اور روس تمام فریقوں کو اس کی پاسداری کے لیے آمادہ ہی نہیں کرسکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.