تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:6

روس اور دمشق حکومت نے طبی مراکز جان بوجھ کر تباہ کیے ، ایمنسٹی

جیو نیوز - لندن..........انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روس اور دمشق حکومت پر شامی جنگ کے تناظر میں مختلف قسم کے الزامات عائد کیے ہیں۔

جرمن ٹی وی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاکہ ان دونوں اتحادیوں نے دانستہ طور پر ہسپتالوں، طبی مراکز اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ شامی فوج اور روسی فضائیہ نے ایسا اس وجہ سے کیا تاکہ ان کے دستے مختلف علاقوں میں آسانی سے اپنی پیش قدمی جاری رکھ سکیں۔

مزید یہ کہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں قائم اسپتال روسی فضائیہ اور اسد دستوں کا خصوصی ہدف تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.