تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:22

داعش افریقی ممالک پر توجہ مرکوز کرنے لگی ہے،روسی ذرائع ابلاغ

جیو نیوز - لندن.......... شام اور عراق میں شکست کھانے والی داعش افریقی ممالک پر توجہ مرکوز کرنے لگی ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ نے ماہرین کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے یکم مارچ کو برطانیہ نے لیبیا میں فوجیوں کو بھیجنے کا فیصلی کیا کیونکہ برطانوی اداروں کی اطلاعات کے مطابق داعش یورپ میں بڑے دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کے لئے لیبیا کو ایک اڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

تیونس میں داعش کے بہت زیادہ تربیتی کیمپ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے کچھ ویڈیوز میں داعش نے الجزائر کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔اطلاعات کے مطابق مستقبل قریب میں داعش الجزائر، نائجیریا اور مصر جیسے افریقی ممالک میں بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.