1 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:56
ریپبلکن پارٹی کے مباحثے میںتوہین آمیز زبان کا استعمال
جیو نیوز - واشنگٹن......... ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے مباحثے میں خود پر ہونے والے حملوں کا دفاع اپنے حریفوں کو ”جھوٹا ٹیڈ“ اور ”چھوٹا مارکو“ کہہ کر کیا۔
وائس آف امریکا کے مطابق اس مباحثے میں ریپبلکن پارٹی کے اندر گہری تقسیم کے شواہد ملے۔ڈیٹرائٹ میں ہونے والے مباحثے میں اسی قسم کی چیخ و پکار، ذاتی نوعیت کے حملے اور ناشائستہ کلمات استعمال کیے گئے جو 2016 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن مباحثوں کا خاصہ رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران مارکو روبیو، ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کا برابر جواب دیتے رہے ہیں۔ مباحثے میں روبیو نے کہا کہ وہ پالیسی مسائل پر بحث کرنا چاہیں گے مگر انہوں نے اپنی جارحانہ حکمت عملی کا بھی دفاع کیا۔’گزشتہ ایک سال کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی حملے کر کے ہر کسی کی اہانت کی ہے۔
روبیو کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ایسا شخص ہے جس پر ایسے حملے کیے جانے چاہیئیں تو وہ خود ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔