تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:37

اسرائیلی بمباری سے تباہ مکانات پرکھیلتے زندہ دل فلسطینی بچے

جیو نیوز - غزہ......فلسطینی عوام گذشتہ کئی عرصے سے اسرائیلی مظالم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، لیکن یہ ظلم اور بربریت بھی فلسطینی بچوں کی زندہ دلی کم نہیں کرسکی۔

یقین نہ آئے تو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ماکانات کے ڈھیرپر کھیلتے کودتے ان بچوں کو ہی دیکھ لیجئے جو دنیا سے بے نیاز ہوکر قلابازیوں کا شاندار مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ان بچوں نے اسرائیلی بمباری سے مسمار ہوجانے والے گھروں کے ملبے پربھی کھیل کر صیہونیت کو اخلاقی شکست دے دی ہے۔

بچوں کا کہنا ہے کہ یہ کھیل ہمیں آزادی کا احساس دلاتا ہے اور ایک روشن صبح کی امید پیدا کرتا ہے جویقیناًایک روز فلسطین کا مقدر بنے گی۔ظلم کے اندھیروں میں روشنی کی کرنیں بکھیرتے ان بچوں کی زندہ دلی کی اس مثال نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.