تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:8

ڈیوڈ کیمرون ائیر فورس ون میں سفر کرنے والے دنیا کے پہلے لیڈر

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون آج کل تین روزہ دورے پر امریکا پہنچے ہوئے ہیں جہاں انکا ریڈ کارپٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔امریکا پہنچنے والے ڈیوڈ کیمرون دنیا کے وہ پہلے لیڈر بھی بن گئے ہیں جنہوں نے صدر براک اوباما کے ساتھ امریکی صدورکے لیے مخصوص پُرتعیش طیارے ائیر فورس ون میں70منٹ تک اوہائیو کے لیے سفر کیا۔امریکی ریاست اوہائیو پہنچنے والی ان دونوں ہائی پروفائل شخصیات نے وہاں ہونے والے مارچ میڈنیس نامی کالج باسکٹ بال کا فائنل میچ بھی دیکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.