تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 6:20

افغان اور نیٹو فورسز کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں،جان ایلن

جیو نیوز - واشنگٹن.....امریکی جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ افغانستان میں حملوں کے باوجود افغان اور نیٹو فورسز کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔امریکی سینٹ میں کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بریفنگ دینے ہوئے افغانستان میں امریکی جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہافغانستان میں اس برس اب تک افغان فورسز کے حملوں میں 13 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ افغانستان کو القاعدہ کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنے کے لیے نیٹو سرگرم عمل ہے۔امریکی جنرل نے کہا کہ ستمبر کے بعد وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی مرحلہ وار واپسی کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.