تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 21:6

فرانس: پولیس آپریشن کے دوران 7 افراد کا قاتل کھڑکی سے کود کر ہلاک

جیو نیوز - پیرس … فرانس میں 7 افراد کی ہلاکت کا ملزم اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگاکر ہلاک ہوگیا۔ 3 یہودی بچوں سمیت 7 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے اس ملزم کی تلاش کئی روز سے جاری تھی اور پولیس اس کے اپارٹمنٹ تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہوگئی تھی تاہم 30 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بھی پولیس کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اس دہشت گرد کی لاش ہی مل سکی کیونکہ مبینہ دہشت گرد اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگاکر ہلاک ہوگیا۔ محمد مہرا نامی 23 سالہ قاتل کا تعلق الجیریا سے بتایا جاتاہے اور اس کارروائی میں فرانس کی اسپیشل فورسز کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.