تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 21:6

شامی صوبے ادلب میں بس پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق … شام کے صوبے ادلب میں بس پر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، حکومت مخالفین نے الزام لگایا ہے کہ بس پر فائرنگ شامی فوجیوں نے کی ہے۔ سیرین آبزر ویٹری فور ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق بس میں ڈرائیور اور 2 خاندانوں کے 9 افراد سوار تھے جو ترکی جارہے تھے۔ ادلِب صوبے کے قصبے سرمین میں بس پر فائرنگ کی گئی جس سے تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان میں 2 عورتیں اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ حکومت مخالفین نے الزام عائد کیا ہے کہ بس پر شامی فوجیوں نے فائرنگ کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.