تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:23

یورپی یونین نے بشار الاسد کی بیوی اور دیگر افراد پر بھی پابندی عائد کردی

جیو نیوز - لندن … یورپی یونین نے شامی حکومت پر دباوٴ بڑھانے کیلئے صدر بشار الاسد کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد پر پابندی عائد کردی۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے بشار الاسد کی برطانوی نژاد اہلیہ اسماء اور دیگر وزارء پر سفری پابندی عائد کی ہے اور اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ پابندی کا مقصدشامی حکومت پر دباوٴ بڑھانا ہے تاکہ ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کارروائی ختم کی جاسکے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں حکوت مخالف مظاہرین کیخلاف کارروائی میں کم از کم 8 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بتایا ہے کہ شامی صدر کی اہلیہ پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی نہیں تاہم خاندان کے دیگر افراد اور حکومتی اراکین پر سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.