تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:56

اوباماکا شمالی و جنوبی کوریا کو تقسیم کرنیوالے غیر فوجی علاقے کادورہ

جیو نیوز - سیئول…امریکی صدر براک اوباما نے شمالی و جنوبی کوریا کو تقسیم کرنے والے غیر فوجی علاقے کادورہ کیا، امریکی فوجیوں سے ملاقات میں ان کے کام کو سراہا۔ امریکی صدر براک اوباما نے غیر فوجی علاقے میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ اْن کی بدولت جنوبی کوریا میں خوشحالی ممکن ہوئی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما جوہری سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی 53 ملکی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول پہنچے۔ اس کانفرنس کا آغاز پیر 26 مارچ سے ہوگا۔ اس مرتبہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ تجربے سمیت ایران کا جوہری پروگرام بھی زیر بحث رہے گا۔ کانفرنس میں جوہری دہشت گردی جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.