26 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:42
امدادی مقاصد کیلئے ڈیوڈ کیمرون کی میراتھن میں شرکت
جیو نیوز - لندن…برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی مصروفیات سے وقت نکالتے ہوئے گذشتہ روز امدادی مقاصد کے تحت ہونے والی ایک میراتھن ریس میں شرکت کی۔اسپورٹس ریلیف نامی چیریٹی فنڈ کے لئے بکنگھم شائر میں منعقد کی گئی اس ریس میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ برطانوی خاتون اول سمانتھا کیمرون اور انکے بچوں نے بھی حصہ لیا اور ایک میل کا فاصلہ دوڑتے ہوئے طے کیا۔